بھدے ہونٹوں کو دلکش اور حسین بنانے کے مفید نسخے،خصوصاً تمباکو نوش افراد کیلئے

بھدے ہونٹوں کو دلکش اور حسین بنانے کے مفید نسخے،خصوصاً تمباکو نوش افراد ...
بھدے ہونٹوں کو دلکش اور حسین بنانے کے مفید نسخے،خصوصاً تمباکو نوش افراد کیلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اکثر ہماری بری عادات کی وجہ سے ہونٹ خراب ہوجاتے ہیں۔بالخصوص وہ لوگ جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے ہونٹ سیاہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر چند باتوں کو اپنا لیا جائے تو ہمارے ہونٹ خوبصورت اور سرخ یا گلابی ہوسکتے ہیں۔آئیے آپ کو ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
*اگر آپ ایک نرم سے ٹوتھ برش سے اپنے ہونٹوں کو ہفتے میں ایک بار ہلکا سے رگڑ کر صاف کرلیں تو ان پر موجود سیاہ اور دبیز تہہ اتر جائے گی اور آپ کے ہونٹ گلابی ہوجائیں گے۔

دانتوں کی صفائی کے ساتھ زبان کی صفائی بھی انتہائی ضروری،درست طریقہ جانئے
*کچھ باداموں کو پیس کر ان میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس پیسٹ سے اپنے ہونٹوں کا مساج کرنے سے وہ خوبصورت ہوجائیں گے۔وہ لوگ جو سگریٹ پیتے ہیں ان کے لئے یہ پیسٹ بہت فائدہ مند ہے۔
*کوکا بٹر والی لپ بام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں کا مساج کریں۔پٹرولیم جیلی کے ذریعے بھی آپ اپنے ہونٹ نرم و ملائم بنا سکتے ہیں
*انار کے دانوں کو اچھی طرح پیس کر اس میںدودھ کی بالائی کے چند قطرے ملا کر اس پیسٹ کو 20منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں اور خوبصورت ہونٹ پائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -