جہاز سے اترنے کی جلدی تو سب کو ہو تی ہے لیکن اس مسافر جیسا کا م آپ نے کبھی کسی کو نہیں کرتے دیکھا ہوگا

جہاز سے اترنے کی جلدی تو سب کو ہو تی ہے لیکن اس مسافر جیسا کا م آپ نے کبھی کسی ...
جہاز سے اترنے کی جلدی تو سب کو ہو تی ہے لیکن اس مسافر جیسا کا م آپ نے کبھی کسی کو نہیں کرتے دیکھا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ رن وے پر جہاز لینڈ کرتے ہی کئی مسافر اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایسے میں فضائی عملہ سیٹ بیلٹ کا نشان بجھ جانے تک مسافروں سے اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہنے کی درخواست کرتا رہتا ہے لیکن ان اپیلوں پر کم ہی لوگ کان دھرتے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز چندی گڑھ سے ممبئی جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے تو جلد بازی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

فلم کی کہانی اور جرمن طیارہ حادثہ میں غیر معمولی مماثلت سامنے آگئی
 تفصیلات کے مطابق ’جیٹ ایئرویز‘ ایک کی پرواز ممبئی پہنچی تو ’آکاش جن‘ نامی ایک مسافر نے جہاز کے پروں کے قریب قائم ایمرجنسی گیٹ کھول ڈالا۔ یہ صاحب پر سکون انداز میں ایمرجنسی دروازے سے باہر نکلے اور قریب کھڑے جہاز کے عملے سے باہر کا راستہ پوچھنے لگے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایئرپورٹ سٹاف کو بھی ان کے انوکھے طریقے کار پر حیرت نہ ہوئی بلکہ انہیں پرسکون انداز میں باہر جانے کا طریقہ سمجھانے لگے۔ آکاش نامی مسافر آرام سے چلتا ہوا ایئرپورٹ سے باہر نکل گیا اور قریباً30 منٹ بعد ایئرلائن کے عملے نے ایمرجنسی درواز کھلا پایا تو بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس بارے میں کافی برہمی کا اظہار کیا ہے کہ انہیں اطلاع کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -