گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے جبکہ گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو ئے اور ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت جویرہ اور خرم کے نام سے ہوئی ہے لیکن بچی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ نے ابھی ہسپتال سے رابطہ نہیں کیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چار باغ سڑک کنارے نصب 10کلو وزنی بم بر آمد

مزید :

کراچی -