یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا پہلا قافلہ بحفاظت وطن واپس پہنچ گیا ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والوں کا پرتپاک استقبال

یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا پہلا قافلہ بحفاظت وطن واپس پہنچ گیا ، جناح ...
یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا پہلا قافلہ بحفاظت وطن واپس پہنچ گیا ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والوں کا پرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا پہلا قافلہ وطن واپس پہنچ گیا جس پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی۔اسی حوالے سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان شامی کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پی کے 7002 پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ان کی جانب سے اپنے عزیزوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اور ان کی بحفاظت وطن واپسی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ پسنی کے قریب سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور اس میں 3 نومولود بچوں سمیت 503 افراد سوار تھے۔

چھاپوں اور گرفتایوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ، جرائم پیشہ یا تو حرکات چھوڑ دیں یا ایم کیو ایم : الطاف حسین
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان آنے والے ہم وطنوںکے استقبال کے لیے بہترین تیاریاں کی گئی ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف یمن میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان شامی سے مسلسل 48 گھنٹے سے رابطے میں ہیں اور ان سے پاکستانیوں کے انخلاءکے حوالے سے تفصیلات لے رہے ہیں۔یاد رہے پاکستان آنے والے 503 مسافروں میں سے 100 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر اتر گئے ہیں جبکہ باقی تمام مسافروں کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ایم این اے طارق فضل چوہدری یمن سے بحفاظت آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کریں گے۔یاد رہے یمن میں تقریباً 3000 پاکستانی موجود تھے جنہیں وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھجوائی گئی تھی جبکہ پاکستان نیوی کا ایک بحری جہاز بھی یمن بھجوایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -