دنیا کی زہریلی ترین مکڑی

دنیا کی زہریلی ترین مکڑی
دنیا کی زہریلی ترین مکڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں مکڑی کی بہت سے اقسام پائی جاتی ہیں جن میں کچھ بہت زہریلی اور کچھ قدرے کم ہوتی ہیں مگر آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی پائی جاتی ہے، جس کا نام ”سڈنی فیونل ویب سپائیڈر(Sydney Funnel-web Spider) ہے اور اسے اٹریکس روبسٹس(Atrax Robustus) کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ نیو ساﺅتھ ویلز میں بھی محض 100کلومیٹر کے دائرے میں پائی جاتی ہے اور عموماً نمی والی جگہوں، درختوں کے تنوں اور پتوں پر رہتی ہے۔

مزید جانئے: وہ بھینسا جس کی ایک چیز اس قدر بڑی ہے کہ دنیا دیکھ کر پریشان ہوگئی
ویب سائٹ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مکڑی کی یہ قسم نیوساﺅتھ ویلز کے ایسے باغات میں بھی پائی جاتی ہے جہاں انسانوں کا اکثرآنا جانا رہتا ہے۔مکڑی کی اس قسم میں نر مکڑی مادہ سے زیادہ زہریلی ہوتی ہے۔ نر مکڑی کا محض 0.2ملی گرام زہر انسان سمیت کسی بھی جانور کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اس قسم کی مادہ مکڑی نر کی نسبت 4سے 6گنا کم زہریلی ہوتی ہے لہٰذا وہ انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے اتنی خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -