اگلی مرتبہ اپنے بچوں کو اس طرح کے کھلونوں پر کھیلنے کی اجازت دینے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگلی مرتبہ اپنے بچوں کو اس طرح کے کھلونوں پر کھیلنے کی اجازت دینے سے پہلے یہ ...
اگلی مرتبہ اپنے بچوں کو اس طرح کے کھلونوں پر کھیلنے کی اجازت دینے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً سبھی پارکوں میں جمپنگ کیسل(Jumping Castle) ہوتے ہیں جن کے اوپر بچے اچھل کود کرتے ہیں مگر گزشتہ ایک سال میں برطانیہ کے قصبے ہارلو (Harlow)کے ہارلو ٹاﺅن پارک (Harlow Town Park) میں کیسل ہوا کے زور سے اڑ کر دور جا گرنے کا دوسرا واقعہ رونما ہو چکا ہے اور ان دونوں واقعات میں دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں7سالہ بچی سمر گرانٹ(Summer Grant) کیسل پر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران تیز ہوا چلنے لگی جس سے کیسل ہوا میں بلند ہوا اور بچی سمیت 150میٹر دور جا گرا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔ اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کے خاندان کے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”پورا خاندان بچی کی موت پر صدمے سے نڈھال ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔“دوسری طرف بچے کے خاندان کے افراد، دوست اور دیگر لوگ پارک میں حادثے کی جگہ پر پھول رکھ کر اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔ اس جگہ پھول رکھنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”میری بھی ایک چھوٹی سی بیٹی ہے اور میرے لیے اس طرح کا صدمہ برداشت کرنے کا تصور بھی بہت مشکل ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -