لندن ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے فضاءمیں ایسی چیز دیکھ لی کہ ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور پھر۔۔۔

لندن ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے فضاءمیں ایسی چیز ...
لندن ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے فضاءمیں ایسی چیز دیکھ لی کہ ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور پھر۔۔۔

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل چھوٹے ڈرون طیارے بازار میں عام مل جاتے ہیں مگر ان کا غیرمحتاط طریقے سے استعمال کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے آپ کو اس خبر سے اندازہ ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ایک شخص نے اپنا ڈرون اڑادیا جو اس کی لاپرواہی کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے ایک ہوائی جہاز کے خطرناک حد تک قریب پہنچ گیا اور جہاز تباہ ہونے سے بال بال بچا۔ رپورٹ کے مطابق اندھیرے کی وجہ سے ڈرون کو نہیں دیکھا جا سکا تھا اور بوئنگ 777کے پائلٹس کو ڈرون طیارے کی انتہائی قریب موجودگی کا احساس اس وقت ہوا جب اس پر طیارے کی لائٹس پڑیں۔ تب تک جہاز اس کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا۔

ہوائی جہاز کو درپیش آنے والے اس خطرے کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اور جہاز کا اس سے بچ نکلنا معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے واقعے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بتایا کہ ”پائلٹ نے ہمیں ڈرون قریب آنے کی اطلاع دی اور کہا کہ جہاز بڑی مشکل سے تباہ ہونے سے بچا ہے۔“تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ”ڈرون طیارے کو جہاز کے نیچے بائیں طرف سے گزرتے ہوئے پائلٹ اور اس کے معاون دونوں نے دیکھا تھا، دونوں کو اس کی کوئی پیشگی وارننگ دی گئی نہ ہی وہ اندھیرے کے باعث اسے دیکھ سکے۔ “ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں مگر اس سے قبل ڈرون اتنی خطرناک حد تک جہاز کے قریب نہیں آیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی