’کوئی میری بیوی کو دیکھ نہ لے‘اپنی بیگم کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھاتے سعودی شوہر کی ایسی حریت کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی شہری اپنی بیوی کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے ہوٹل گیا لیکن وہاں اس نے اپنی بیوی کو دوسروں کی نظروں سے بچانے کا ایسا اہتمام کیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ شخص کھڑی کے ساتھ والی میز پر اپنی بیوی کے ساتھ براجمان ہوا اور اس نے اپنے سر کا رومال، جو سعودی مردوں کا خاص پہناوا ہے، اتار کر اپنی بیوی کی سائیڈ پر کھڑکی کے شیشے پر لگا دیا تاکہ باہر سے کوئی اس کی بیوی کو نہ دیکھ سکے۔ کسی نے اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کیا اور انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا۔
آن کی آن میں یہ تصویر انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔
نوبیاہتا ماڈل نے خود کشی کرلی، آخری خط میں ایسا انکشاف کہ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تصویر کو چند گھنٹوں میں 1لاکھ 21ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک گروہ اس شخص کی حمایت کر رہا ہے جبکہ دوسرا اس کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رہا ہے۔حامی گروپ کا کہنا ہے کہ ”جس شخص نے یہ تصویر لی ہے اس نے اس میاں بیوی کی پرائیویسی میں دخل دیا ہے۔ اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔“ مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ ”اس طرح رومال لٹکا کر اپنی بیوی کو دوسروں سے چھپانا انتہائی حسد کی علامت ہے اور ایسے لوگ خواتین کے خبط میں مبتلا ہوتے ہیں۔“