خاتون کو گاڑی سٹارٹ کرنے میں مشکل، مکینک نے بونٹ اٹھایا تو ایسا منظر کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

خاتون کو گاڑی سٹارٹ کرنے میں مشکل، مکینک نے بونٹ اٹھایا تو ایسا منظر کہ ...
خاتون کو گاڑی سٹارٹ کرنے میں مشکل، مکینک نے بونٹ اٹھایا تو ایسا منظر کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) گاڑی کی خرابی کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن شائد کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ ان میں سے ایک وجہ گاڑی کے انجن میں گلہریوں کا قیام بھی ہو سکتی ہے۔ یہ دلچسپ معاملہ امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

اخبار دی مرر کے مطابق خاتون نے طویل عرصے تک کھڑی رہنے والی گاڑی کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔گاڑی کے اندر سے عجیب و غریب آوازیں آرہی تھیں اور یہ سٹارٹ ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ خاتون نے بالآخر مکینک کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن جب مکینک نے گاڑی کا بونٹ اٹھایا تو ایسا منظر سامنے تھا کہ آج تک کسی مکینک نے نہ دیکھا ہو گا۔

گاڑی کے انجن میں گلہریوں نے پتوں اور گھاس پھونس سے گھونسلا بنا لیا تھا، اور اس گھونسلے میں گلہری کے ننھے بچے بھی موجود تھے۔ گلہری کے بچوں کو گھونسلے سمیت باہر نکال لیا گیا، جس کے بعد گاڑی بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہو گئی۔ خاتون نے ننھی گلہریوں کو صحن میں لگے پودوں میں چھوڑ دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بہت محظوط ہو رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس