چینی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لڑکیوں کے کمرے کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لڑکوں کے تمام خیالات غلط ثابت ہوگئے

چینی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لڑکیوں کے کمرے کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ...
چینی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لڑکیوں کے کمرے کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لڑکوں کے تمام خیالات غلط ثابت ہوگئے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) اگر یہ کہا جائے کہ لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ صفائی پسند ہوتی ہیں تو شاید ہر کوئی کہہ اٹھے گا کہ اس میں کیا شک ہے، لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو بالکل سمجھ نہیں آئے گی کہ کیا کہا جائے۔ یہ ناقابل یقین ویڈیو ایک چینی یونیورسٹی کے ہوسٹل کے کمرے کی ہے، جس میں کچھ طالبات رہائش پزیر ہیں۔ ان طالبات نے کمرے میں اس قدر غلاظت پھیلا رکھی ہے کہ دیکھ کر بھی یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے۔

ویڈیو اسی کمرے میں مقیم ایک طالبہ نے بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات کے بیڈ اور کمرے میں رکھے ہوئے سٹول اور کرسیاں وہ واحد جگہیں ہیں کہ جن کے اوپر کوڑا نظر نہیں آ رہا۔ سارے کا سارا فرش کوڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس کوڑے کے درمیان محض ایک باریک سی پگڈنڈی دستیاب ہے جس پر چلتی ہوئی یہ طالبات کمرے کے اندر باہر آتی جاتی ہیں۔ کرسیوں پر بیٹھی دو طالبات کے پاؤں بھی کوڑے میں دھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے ارد گرد مشروبات کی خالی بوتلیں، کھانے کے ڈبے، خالی لفافے، غرضیکہ ہر طرح کی غلاظت پڑی نظر آتی ہے۔ ویڈیو بنانے والی لڑکی یہ بھی بتاتی ہے کہ کمرے سے اس قدر غلیظ بو آرہی ہے کہ دو لڑکیوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی سوشل میڈیا پر ہنگامہ خیز بحث کا باعث بن گئی ہے۔ اسے دیکھنے والے لڑکے کہہ رہے ہیں کہ انہیں تو بلاوجہ بدنام کیا گیا ہے، دراصل لڑکیوں کے کمرے کہیں زیادہ غلیظ ہوتے ہیں۔ ایک طالبعلم نے لکھا ”میں ہمیشہ اس بات پر یقین کر لیتا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ صفائی پسند ہوتی ہیں، لیکن جب میں نے یونیورسٹی ہاسٹل میں ان کے کمرے دیکھے تو میرا نظریہ بالکل بدل گیا۔ آج اس ویڈیو نے میرے خیالات پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔“

دوسری جانب انٹرنیٹ پر لڑکیاں یہ کہہ کر ویڈیو کا تاثر زائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ”سب ایک جیسی نہیں ہوتیں،یہ کچھ زیادہ ہی سست اور غلیظ واقع ہوئی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس