وہ ڈرائیورز جنہیں متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے انعام دیا جائے گا

وہ ڈرائیورز جنہیں متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے انعام دیا ...
وہ ڈرائیورز جنہیں متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے انعام دیا جائے گا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک قوانین کے احترام کو فروغ دینے کے لئے حکام کی طرف سے سختی اور سزاؤں کا استعمال تو ہر جگہ کیا جاتا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں اس مقصد کے لئے شاندار انعامات اور تعریفی اسناد کو استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ 

گلف نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ان خوش نصیب ڈرائیوروں کی تلاش شروع کردی ہے کہ جنہیں ذمہ دار ڈرائیونگ کرنے پر خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ یہ انعامات ”روڈ سٹار“ نامی ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں دیئے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس اس مہم کے دوران ڈرائیوروں پر خاص نظر رکھے گی، جس کے دوران دیکھا جائے گا کہ انھوں نے سیٹ بیلٹ پہن رکھی ہے یا نہیں اور بچوں کیلئے چائلڈ سیفٹی سیٹ استعمال کی گئی ہے یا نہیں۔ اسی طرح ٹریفک اشاروں اور لکیروں کا خیال رکھنے والے، ہینڈز فری موبائل اور انڈیکیٹرز کا استعما ل کرنے والے ڈرائیوروں پر بھی خاص نظر رکھی جائے گی۔ ان تمام صفات کے حامل کسی بھی ڈرائیور کو منتخب کیا جا سکتا ہے، اور موقع پر ہی ایک ہزار درہم کے انعام سے نوازا جائے گا، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذ مہ درانہ ڈرائیونگ کرنے والے کسی بھی شخص کے حصے میں کسی بھی جگہ یہ انعام آسکتا ہے لہٰذا ڈرائیورز اگلے تین دن کے دوران انعام وصول کرنے کیلئے تیار رہیں۔ روڈ سٹار مہم کا انعقاد دبئی میں پیر اور منگل کے روز ہو گا جبکہ بدھ کے روز شارجہ میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہر روز 10 ذمہ دار ڈرائیوروں کو انعام اور تاریخی اسناد دی جائیں گی۔

مزید :

عرب دنیا -