فلائٹ کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا،وجہ کیا بنی؟جان کر ہوائی جہاز پر سفر کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں

فلائٹ کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا،وجہ کیا بنی؟جان کر ...
فلائٹ کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا،وجہ کیا بنی؟جان کر ہوائی جہاز پر سفر کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ(Detroit) کے ایئرپورٹ پرشراب کے نشے میں دھت ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پائلٹ ڈیٹرائٹ ایئرپورٹ سے فلاڈلفیا پرواز لیجانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا اور کچھ ہی دیر بعد پرواز کو روانہ ہونا تھا۔ لیکن بروقت کارروائی کے باعث سینکڑوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگنے سے بچا لی گئیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈیٹرائٹ سے فلاڈلفیا جانے والی یہپرواز صبح 6بج کر 59منٹ پر روانہ ہونی تھی جسے معاون پائلٹ کے گرفتار ہونے پر منسوخ کر دیا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”معاون پائلٹ جب ایئرپورٹ پر پہنچا تو انتظامیہ کو اس پر شک گزرا، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔“ رپورٹ کے مطابق پائلٹ کا تعلق ایک امریکی فضائی کمپنی سے تھا۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”پائلٹ کی گرفتاری کے باعث پرواز 736منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں پر سوار کرا دیا جائے گا۔ مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے اور ہم اس واقعے پر اپنے کسٹمرز سے معافی مانگتے ہیں۔“واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -