’امریکی دارالحکومت پر ایٹم بم حملہ‘ایک ویڈیو جس نے پورے امریکہ کی نیندیں اڑا دیں

’امریکی دارالحکومت پر ایٹم بم حملہ‘ایک ویڈیو جس نے پورے امریکہ کی نیندیں ...
’امریکی دارالحکومت پر ایٹم بم حملہ‘ایک ویڈیو جس نے پورے امریکہ کی نیندیں اڑا دیں

  

پیانگ ینگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے گزشتہ روز ایک ایسی پراپیگنڈہ ویڈیو جاری کر دی ہے جسے دیکھ کر امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر ایٹمی حملہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور امریکی سامراجیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ”خبردار!شمالی کوریا کی سرزمین کی طرف ایک انچ بھی نہیں بڑھنا ورنہ تمہارا حشر یہ ہو گا، ہم تمہارے ملک پر ایٹمی حملہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے۔“

برطانوی اخبار کے مطابق اس 4منٹ کی ویڈیو میں ایٹمی دھماکے کے نتیجے میں واشنگٹن کی اہم عمارتیں تباہ ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔ یہ ویڈیو شمالی کوریا کی ویب سائٹ ڈی پی آر کے ٹوڈے(DPRK Today) پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس میں واشنگٹن پر ایٹمی حملے کے علاوہ شمالی اور جنوبی کوریا کی جنگ اور 1968ء میں قبضے میں لیے گئے امریکی جاسوس طیارے کے خوفناک مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد کیے جانے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے خطے میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کے معاملے پر شمالی کوریا کے جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اور ان کے مابین کسی بھی وقت جنگ چھڑ جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -