بچہ پیدا کرنے کے لیے دنیا کی سب سے مہنگی جگہ ...

بچہ پیدا کرنے کے لیے دنیا کی سب سے مہنگی جگہ ...
بچہ پیدا کرنے کے لیے دنیا کی سب سے مہنگی جگہ ...

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہسپتال میں بھی بچے کی پیدائش پر کتنا خرچ آسکتا ہے؟ برطانیہ میں ایک ایسا میٹرنٹی ہوم ہے جہاں بچے کی پیدائش پر اس قدر لاگت آتی ہے کہ سن کر ہی آپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔ یہ برطانیہ کا واحد نجی میٹرنٹی ہسپتال ہے جس کا نام دی پورٹ لینڈ(The Portland) ہے اور اس کی عمارت کسی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہاں بچے کی پیدائش پر لگ بھگ 5لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 7کروڑ 40لاکھ روپے) خرچ اٹھتا ہے۔ یہاں بچے کی پیدائش کے لیے آنے والی خواتین کی خدمت بھی ایسے ہی کی جاتی ہے جیسے وہ فائیوسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہوں۔

اس سے قبل یہ ہسپتال صرف اشرافیہ کی خواتین کے لیے ہی مخصوص تھا اور یہاں اب تک برطانوی شاہی خاندان اور مشرق وسطیٰ کے شہنشاہوں کی اہلیان سمیت کئی بااثر خواتین اپنے بچوں کو جنم دے چکی ہیں، جن میں یارک(York) کی ملکہ، وکٹوریہ بیکھم و دیگر شامل ہیں۔ لیکن اب اسے عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے۔دی پورٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹوجنینی میڈین(Janene Madden) کا کہنا ہے کہ ”ہمارا ہسپتال اس طرح کی سروس فراہم کرتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے لیے آئی خواتین کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ چھٹیاں منانے کے لیے آئی ہوئی ہیں۔پیدائش کے بعد بچوں کی دیکھ بھال ہسپتال کی نرسری میں کی جاتی ہے اور ماؤں کو ہسپتال کی دیگر سہولیات سے لطف اندوز ہونے کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -