وہ ملک جسے چین 15ارب ڈالر دینا چاہتاہے لیکن وہ لینے کے لیے تیار نہیں کیو نکہ۔۔۔

وہ ملک جسے چین 15ارب ڈالر دینا چاہتاہے لیکن وہ لینے کے لیے تیار نہیں کیو نکہ۔۔۔
وہ ملک جسے چین 15ارب ڈالر دینا چاہتاہے لیکن وہ لینے کے لیے تیار نہیں کیو نکہ۔۔۔

  


بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ ملک میں ایک طویل ریلوے لائن بچھانے جا رہا تھا جس پر انتہائی تیز رفتار ٹرین چلائی جانی تھی۔ تھائی لینڈ نے اس منصوبے کے لیے اولاً چین سے مالی تعاون لینے کا فیصلہ کیا اور چین نے بھی حامی بھر لی تھی مگر اب تھائی لینڈ نے چین کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ اس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے چین سے سرمایہ لینے کی بجائے خود اس کے اخراجات اٹھائے گا۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ(Shangaiist)کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان تھائی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا ہے۔ وزیر کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ نے یہ فیصلہ چین کے ساتھ شرح سود کے معاملات طے نہ ہونے پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے اس منصوبے میں بھی ترامیم کی ہیں۔ اس سے قبل 870کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے اب کم کرکے صرف250کلومیٹر تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ٹریک دارالحکومت بنکاک سے شمال مشرقی شہر نخون ریکاسیما(Nakhon Ratchasima) تک بچھایا جائے گا۔ چین بھاری شرح سود کے ساتھ ساتھ منصوبے کے تعمیراتی حقوق بھی مانگ رہا تھا جس پر تھائی لینڈ کی حکومت نے اس کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا اور منصوبے میں ردوبدل کے بعد اس کے لیے خود ہی سرمایہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی