اہم تنصیبات، عمارتوں اور تفریحی مقامات کا سیکورٹی پلان از سر نو ترتیب دینے کے احکامات جاری،سی سی پی او نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

اہم تنصیبات، عمارتوں اور تفریحی مقامات کا سیکورٹی پلان از سر نو ترتیب دینے ...
اہم تنصیبات، عمارتوں اور تفریحی مقامات کا سیکورٹی پلان از سر نو ترتیب دینے کے احکامات جاری،سی سی پی او نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ تمام ایس پیز اپنے علاقے کی اہم تنصیبات، عمارتوں اور مقامات کا سیکورٹی پلان از سر نو ترتیب دے کر 24گھنٹے کے اندر انہیں رپورٹ بھجوائیں۔ خاص کر پبلک مقامات مثلاً پارکس، تھیٹر، سینما گھر، لاری اڈا، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن اور دیگر تفریحی مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنز میں ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ڈویژن کے حساس مقامات کے گرد سرچ آپریشن ضرور کروائیں اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دفتر سی سی پی او بھجوائی جائے۔

 آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگ کے ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او ن لاہور نے  کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے علاقے میں آنے والی اہم تنصیبات، عمارتوں کے گرد پیٹرولنگ کے لیے ایسے جوان مامور کریں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کر سکیں ۔ ایس پیز دن میں کم از کم ایک مرتبہ ان مقامات کی پیٹرولنگ کو خود چیک کریں اور یہاں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں۔ محمد امین وینس نے کہا کہ اس بات پر خاص توجہ دی جائے کہ سرکل افسران اپنے علاقے میں آنے والی اہم عمارتوں، مقامات اور تفریحی مقامات کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈز کی دن میں ایک مرتبہ ڈیوٹی کو ضرور چیک کریں اور انہیں ایس او پی کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر سے جاری ہونیوالے سیکورٹی آرڈر کو تمام ایس بی خود پڑھا کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ جن پوائنٹس پر جتنی نفری لگائی گئی ہے وہ تمام نفری ڈیوٹی پر موجود ہو۔اگر کسی ڈویژن میں سیکورٹی آرڈر کے مطابق نفری ڈیوٹی پر موجود نہ ہوئی تو نفری بھجوانے والے کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ایس پی کو بھی اس کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔سی سی پی ا ونے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاری اڈا ، بس اسٹینڈز اور ہسپتالوں کی سیکورٹی کو خاص توجہ دی جائے اور ایس ایس پی آپریشنز دن میں کم از کم ایک مرتبہ ان مقامات کی سیکورٹی ضرور چیک کریں۔

مزید : لاہور