آفریدی کے پہلی گیند پر آوٹ ہونے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں دوسری باری دینے کے لیے شور شروع کر دیا :عاقب جاوید

آفریدی کے پہلی گیند پر آوٹ ہونے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں دوسری ...
آفریدی کے پہلی گیند پر آوٹ ہونے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں دوسری باری دینے کے لیے شور شروع کر دیا :عاقب جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پشاور میں کھیلے جا رہے میچ میں شاہد آفریدی پہلی گیند پر آوٹ ہو گئے تو پٹھانوں نے شور ڈال دیا کہ اسے دوسری باری دو۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”،مذاق رات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جو بھی کرے جیسا بھی پرفارم کرے لیکن میں نے اپنی زندگی میں ان سے زیادہ مشہور کرکٹر نہیں دیکھا ،دنیا بھر میں ان کے سب کرکٹرز سے زیادہ مداح ہیں ۔انہوں نے پشاور میں ہونے والے ایک میچ کا واقعہ سنایا کہ اس میچ میں آفریدی پہلے گیند پر آوٹ ہو گئے تو سٹیڈیم میں موجود پٹھانوں نے شور شروع کر دیا کہ شاہد آفریدی کو دوسری باری دی جائے ۔سٹیڈیم میں موجود شائقین نے وہاں توڑ پھوڑ بھی کی پھر انہیں بڑٰی مشکل سے سمجھایا کہ کرکٹ میں ایک ہی باری ہوتی ہے ۔آفریدی کے آوٹ ہونے کے 5 منٹ بعد ہی آدھے سے زیادہ سٹیڈیم خالی ہو گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -