صدر مملکت ممنون حسین کو سپین کے شاہ فلپ ششم کا فون ، سانحہ لاہور پر اظہار تعزیت

صدر مملکت ممنون حسین کو سپین کے شاہ فلپ ششم کا فون ، سانحہ لاہور پر اظہار ...
صدر مملکت ممنون حسین کو سپین کے شاہ فلپ ششم کا فون ، سانحہ لاہور پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین سے سپین کے شاہ فلپ ششم نے سانحہ لاہور پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سپین کے شاہ نے صدر مملکت سے ٹیلی فون پر یکجہتی کااظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے لاہور میں انتہائی بے رحمی کے ساتھ بے گناہ افراد کا لہو بہایا،  یہ ایک بھیانک واقعہ ہے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات افسوس ناک ہے کہ دہشت گردوں نے اب پوری دنیا کو اپنی بے رحمی کا نشانہ بنالیا ہے جس کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جانے چاپئیں۔ صدر مملکت نے شاہ فلپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے بلکہ وہ پوری دنیا کو خونریزی کا نشانہ بنا رہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -