صرف جنوبی نہیں پور ے پنجاب میں آپریشن ہونا چاہیے ،حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں:چوہدری شجاعت حسین

صرف جنوبی نہیں پور ے پنجاب میں آپریشن ہونا چاہیے ،حکمران نیشنل ایکشن پلان پر ...
صرف جنوبی نہیں پور ے پنجاب میں آپریشن ہونا چاہیے ،حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں:چوہدری شجاعت حسین

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین شیخ زید ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پہنچے تو  زخمیوں کی تیماری داری کے ساتھ  ساتھ حکمرانوں کی کلاس بھی لے ڈالی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے شیخ زید ہسپتال میں سانحہ اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں ہو رہا ، جس میں حکمران خود رکاوٹ ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صرف اپنی جان کی فکر ہے ،  خفیہ اداروں نے تین چار روز پہلے اطلاع دیدی مگر پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت  پورے پنجاب میں آپریشن کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ نیشنل ایکشن پلان پر صرف سندھ میں عمل ہوا اور اس باعث وہاں حالات میں بہتری آئی ہے۔

مزید :

قومی -