قومی ٹیم کے کھلاڑی گلی محلوں کے کرکٹرز کی طرح ہٹ لگاتے ہیں ، رمیزراجہ

قومی ٹیم کے کھلاڑی گلی محلوں کے کرکٹرز کی طرح ہٹ لگاتے ہیں ، رمیزراجہ

  

لاہور (آن لائن)سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے کرکٹرز کے پاس کوئی تیکنیک نہیں ہے اور وہ گلی محلوں کے کرکٹرز کی طرح ہٹ لگاتے ہیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کی اچھی طرح سے گرومنگ نہیں کی جاتی۔ اپنے ایک بیان میں ہمارے کھلاڑی گلی محلوں میں ٹینس بال کرکٹ کی طرح کراس شارٹس لگاتے ہیں جبکہ انڈیا کے ویرات کوہلی تیکنیک کے اعتبار سے دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ پوری توجہ سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔انڈیا میں کھلاڑیوں کو فوری شہرت اور پیسہ مل جاتا ہے لیکن اس سب کے باوجود ویرات کوہلی ایک ایسا کھلاڑی ہے جو فیلڈنگ اور بیٹنگ میں پوری جان لڑاتا ہے اور پورے میچ میں پسینے میں شرابور رہتا ہے اور صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پیسہ ، شہرت اور عزت اس وقت ملے گی جب وہ اس کام پر دھیان دیں گے جس کیلئے انہیں رکھا گیا ہے اور جب ان کا سارا دھیان اپنی پرفارمنس پر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -