ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ناقص کارکردگی فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی سے لاہور منتقل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ناقص کارکردگی فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی سے ...

 لاہور(آئی این پی)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرمناک شکستوں کے اسباب جاننے کیلئے پی سی بی فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی سے لاہورمنتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی ناکامیوں کی تحقیقات کا آغاز(آج) منگل کے روز کراچی سے کرنا تھا مگر بعض وجوہات کی بنا پر اب کمیٹی منگل سے جمعرات تک لاہور میں ہی ڈیرے لگائے گی اور کمیٹی شکست کے اسباب معلوم کرے گی اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ پہلے روز کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر وجوہات سے آگاہ کرے گی۔کمیٹی نے سابق کرکٹرز محسن خان،جلال الدین،توصیف وغیرہ کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ وہ شکست کے اسباب کے علاوہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کی تجاویز دیں۔کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے سفارشات جمعہ تک پی سی بی کو پیش کرے گی جن کی روشنی میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان ہی جمعہ کو اہم فیصلوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی