سانحہ لاہور پر پوری قوم کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ

سانحہ لاہور پر پوری قوم کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ

  

لاہور (آن لائن)سانحہ لاہور پر پوری قوم کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ ہے،کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر گلشن اقبال پارک خودکش حملے کی مذمت اور دہشت گردی کے خلاف ہمت نہ ہارنے کا عزم ظاہر کیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں خودکش حملے کو ظالمانہ کارروائی قراردیتے ہوئیدلی دکھ کااظہارکیا۔پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ا سے سانحہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لئے خون کے عطیات دیں ،انہوں ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پوری قوم کو ایک ہونا پڑے گا۔سابق کپتان وسیم اکرم نیبھی لاہورسانحہ کی مذمت کرتیہوئیمتاثرین سیاظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہاکہ وہ خود تو ملک سے باہر ہیں لیکن دل پاکستان میں ہی ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اورلکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔کرکٹر شعیب ملک ، احمد شہزاد، وہاب ریاض ، اظہر علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی سانحہ لاہور پر دکھ اور غصہ کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -