انوشکا شرما کا مذاق اْڑانے پر کوہلی نے مداحوں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
نئی دہلی (آن لائن) ٹیم انڈیا کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ان کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا مذاق اْڑانے والوں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔ ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھاہے کہ انوشکا شرما کے پیچھے ’نان سٹاپ ‘پڑے رہنے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ توترس کرو۔انوشکا نے ہمیشہ میری مثبت حوصلہ افزائی ہی کی ہے۔بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والے کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف بھی 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
انہوں نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھارت کے ہر میچ کے بعد ان کی سابق گرل فرینڈ کو نشانہ بنانے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔ویرات کوہلی نے مزید کہاکہ ذراسوچو کہ آپ کی بہن، گرل فرینڈ یا بیوی کو کیسا محسوس ہو گا جب کوئی عوامی سطح پر اس کوبرا بھلا کہے گا۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچایا، ویرات کی اس اننگ پر بھی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کا خوب مذاق اڑایا تھا جس پر بالآخر کوہلی کو میدان میں آنا پڑا۔