آفریدی دبئی میں قیام کے بعد چپکے سے وطن واپس ، کرکٹ لورز کا بھرپور احتجاج

آفریدی دبئی میں قیام کے بعد چپکے سے وطن واپس ، کرکٹ لورز کا بھرپور احتجاج

  

کراچی (آئی این پی) قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی دبئی میں مختصر قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔شاہد آفریدی کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو ناراض کرکٹ لورز نے ان کیخلاف بھرپور احتجاج کیا ، لالہ نے بھارت سے ساتھی پلیئرز کیساتھ وطن پہنچنے کے بجائے دبئی میں قیام کرنے کو ترجیح دی تھی۔کرکٹ دیوانے گرین شرٹس کی میگا ایونٹ میں مایوس کن پرفارمنس پر آگ بگولا ہیں۔ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات کاجائزہ لینے والی تحقیقاتی کمیٹی نے شاہد آفریدی کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -