ورلڈ ٹی ٹونٹی، شائقین کرکٹ کے محمد عامر کے حق میں نعرے

ورلڈ ٹی ٹونٹی، شائقین کرکٹ کے محمد عامر کے حق میں نعرے

لاہور (آن لائن) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث جہاں کھلاڑیوں کو مداحوں کے غصے کا سامنا ہے وہیں ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جس کی وطن واپسی پر شائقین کرکٹ نے اس کے حق میں نعرے لگا ئے۔ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیم کے کھلاڑی جب لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں شائقین کرکٹ کے سخت رد عمل کا سامنا کرناپڑا تاہم اب سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایئر پورٹ پر موجود شائقین کرکٹ جہاں دوسر ے کھلاڑیوں پر اپنا غصہ نکال رہے تھے وہیں وہ سپاٹ فکسنگ کیس میں 5سال کی پابندی کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اپنے پہلے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر شاباشی دیتے نظر آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی