32ویں ایشین سنوکر چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی سنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

32ویں ایشین سنوکر چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی سنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ ...

  

اسلام آباد( آن لائن ) آئندہ ماہ قطر میں کھیلی جانیوالی 32ویں ایشین سنوکر چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی سنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی کیوسٹ 15اپریل کو دوحا روانہ ہونگے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں محمدآصف،محمدسجاد،سہیل شہزاد اور محمد بلال کوچز کی زیر نگرانی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں جو میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ 16 اپریل سے 23 اپریل کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرئے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -