اسلام آباد میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج

اسلام آباد میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات ...
اسلام آباد میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق ان مقدمات میں ثروت اعجاز قادری، خادم حسین، افضل قادری، ڈاکٹر اشرف اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان مقدمات میں جلاﺅ گھیراﺅ، کار سرکار میں مداخلت، حکومت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات، لاﺅدڈ سپیکر ایکٹ کی دفعات اور ریڈزون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات دھرنے کے پہلے روز ہی تھانہ آئی نائن، تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ کوہسار میں درج کر لئے گئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں