پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر بھارتیوں کو خوش کرتے رہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر بھارتیوں کو خوش کرتے رہے

موہالی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر ورلڈ ٹی 20 کے دوران اپنی ملازمت کو بچانے کے لئے بھارتی میڈیا کو خوش کرتے رہے۔ انہوں نے بھارت کے میچ والے دن محمد عامر اور محمد حفیظ کے انٹرویو بھارت کے بڑے اخبارات میں کرادیے۔ میڈیا منیجر کی بد انتظامی کی وجہ سے ایک اور غیر ملکی اخبار کو آسٹریلیا کے میچ سے قبل گرانٹ فلاور کا انٹرویو کرادیا گیا جس میں گرانٹ فلاور نے پاکستانی بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے عمر اکمل کی بیٹنگ پر شکوک ظاہر کئے۔ تمام غیر ملکی ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنے اہم کھلاڑیوں کو میڈیا سے دور رکھے ہوئے تھی جبکہ کہ میڈیا منیجر اپنے اہم کھلاڑیوں کو آفیشل کو میڈیا کے سامنے ایکسپوز کرتے رہے۔ آغااکبر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے دو سالہ معاہدہ کیا ہوا ہے ان کو بھی ملازمت بچانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی