گلشن اقبال پارک خودکش حملہ ،لاہور کی ثقافتی سرگرمیاں ملتوی

گلشن اقبال پارک خودکش حملہ ،لاہور کی ثقافتی سرگرمیاں ملتوی

لاہور(فلم رپورٹر ) گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملہ کے باعث پورے لاہور میں جاری ثقافتی سرگرمیاں ملتوی کر دی گئیں۔ پنجاب اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے تمام میوزک پروگرامز ،سیمینار ز، لاہوربھرمیں جاری سینما وتھیٹر ڈراموں کے شوزبھی ملتوی کر دیئے گئے۔ حکومتی3 روزہ سوگ کے اعلان کے برعکس ریڈیو اور پی ٹی وی کے معمول کے میوزک و دیگر شوخ پروگرامزبھی نشر نہیں کئے جائینگے۔ شالا مار باغ میں جاری میلہ چراغاں بھی لاہور کے حادثے کی وجہ سے متاثر ہوا۔لاہور بھر کے تمام تفریحی پارکس میں بھی عوام کی آمد دہشت گردی کے اس واقع سے متاثر ہو گی جبکہ فلم تھیٹر اور ٹی وی کے کثیر فنکار دہشت گردی کے اس واقع کے باعث ذہنی کرب میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔

مزید : کلچر