بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین چیزر قرار دیدیاگیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین چیزر قرار دیدیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن)ہدف کا تعاقب کرنا ہے تو کوئی ویرات کوہلی سے سیکھے۔ بھارتی اسٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں چیز کرنے کے لیے پندرہ مرتبہ میدان میں اترے۔لٹل جینیس نے ایک سو بائیس کی اوسط اور ایک سو اکتیس کے اسٹرائیک ریٹ سے سات سو سینتیس رنز بنائے۔آٹھ نصف سنچریاں بنائیں اور بیاسی ہائی اسکور رہا۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے ہی سب سے زیادہ سات سو سینتیس رنز بنائے ہوئے ہیں۔مارٹن گپٹل چھ سو گیارہ رنز کے ساتھ دوسرے اور شین واٹسن چھ سو ایک رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔