’ بیٹ مین ورسز سپر مین ‘ ڈان آف جسٹس ، نے 424.1 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

’ بیٹ مین ورسز سپر مین ‘ ڈان آف جسٹس ، نے 424.1 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’ بیٹ مین ورسز سپر مین ‘ ڈان آف جسٹس ، نے 424.1ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم نے بھارت میں صرف دو دن میں 12کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ وارنر برادرز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی اس فلم کی تیاری پر 25کروڑ ڈالر جبکہ مشہوری پر 15کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔ فلمی صنعت سے وابستہ نقادوں نے اس فلم پر ابتداء میں سخت تنقید کی تھی اور اس کی طرف سے بڑے بزنس کے امکانات کم ہوگئے تھے تاہم بعدازاں یہ خدشات غلط ثابت ہوئے دریں اثناء ہالی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک اور فلم زوٹو پیانے اب تک 723.1ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے ۔

مزید : کلچر