پہلی قائداعظم گیمز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی

پہلی قائداعظم گیمز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی

  

اسلام آباد(آن لائن) پہلی قائداعظم گیمز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی ، گیمز کا افتتاح پانچ اپریل کو وزیراعظم نواز شریف نے کرنا تھا ۔ پیر کو قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی گردیزی کی صدارت میں ہوا پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوا جلاس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ستائیس مارچ کو لاہور میں ہونے والے بم دھماکے اور اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا گیا اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن وامان صورتحال جائزہ لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودہ مصروفیات پر بھی بحث کی تھی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز دو ہزار سولہ میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے پہلی قائداعظم گیمز کا اسلام آباد میں انعقاد کا فیصلہ بین الصوبائی وزارت کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان نے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی قائداعظم گیمز کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے پانچ اپریل کو کرنا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -