ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 12 اپریل کو ازبکستان روانہ ہوگی

ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 12 اپریل کو ازبکستان روانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 12 اپریل کو ازبکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ آئندہ ماہ 14 سے 17 اپریل تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائے گی۔جس کیلئے 3 مرد اور 3خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ‘ حتمی ٹیم کا اعلان این او سی سے مشروط ہے۔مسعود احمد خان نے کہا کہ 2013ء اور 2015ء4 میں ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنے ملک کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس ایونٹ میں بھی ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس چیمپئن شپ میں شاہ حسین شاہ میڈل جیت لیتا ہے تو ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی جو برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔