بیلجیئم کے سائیکلسٹ اینتونی ڈیموٹائی ریس حادثے میں ہلاک

بیلجیئم کے سائیکلسٹ اینتونی ڈیموٹائی ریس حادثے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (آن لائن) بیلجیئم کے سائیکلسٹ اینتونی ڈیموٹائی ریس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ہونے والی ریس کے دوران موٹر بائیک کی ٹکر سے سائیکل سوار اینتونی ڈیوٹائی شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی پولیس نے واقع کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں بیلجئیم کے سابق قومی چیمپئن جینز ڈیبسچیری بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔