سانحہ اقبال پارک ،برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں؟عالمی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

سانحہ اقبال پارک ،برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی ...
سانحہ اقبال پارک ،برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں؟عالمی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ گلشن پارک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بین الاقوامی میڈیانے بھی بھر پو انداز میں مذمت کی ،رشین ٹوڈے نے دنیا سے سوال کیا کہ برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں؟

اسکائی نیوز , ٹیلی گراف ، جاپانی اور فرانسیسی سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے لاہور دھماکے پر غم اور غصے کا اظہار کیا.نیورک ٹائمز نے خبر دی کہ ایک خود کش بمبار نے بچوں کے جھولوں کے قریب خود کو اڑا لیا ۔میل آن لائن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی گڑھ پنجاب میں واقع گلشن اقبال پارک میں قیامت ٹوٹ پڑی ، دھماکے سے کئی بچے اور خواتین لقمہ اجل بن گئے ۔رشین ٹوڈے نے دنیا سے سوال کیا کہ برسلز دھماکوں جیسا رد عمل لاہور کے لیے کیوں نہیں ؟ دنیا کی عمارتیں پاکستانی پرچم میں کیوں نہیں رنگی گئیں ؟ عالمی شہرت یافتہ اخبارواشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ دہشت گردوں نے پکنک مناتی فیملیز کے خوشگوار لمحات کو دکھ اور تکلیف میں بدل دیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -