پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ میں بھی تبدیلی کی صدائیں بلند ہونا شروع

پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ میں بھی تبدیلی کی صدائیں بلند ہونا شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (آئی این پی) سری لنکا میں بھی ’نالائق‘ کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ سامنے گیا، ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں دفاعی مہم کے شرمناک اختتام پر مقامی میڈیا بھی بھڑک اٹھا، ٹیم سلیکشن کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب کپتان انجیلو میتھیوزنے ساتھیوں کو بچانے کیلیے شائقین اور حکام سے ’صبر‘ کی درخواست کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسی ٹیم کو سیٹ ہونے کیلئے وقت دیا جانا چاہیے۔سری لنکن میڈیا میں کہا گیا ہے کہ کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ٹیم کی روانگی سے قبل ہی اسکواڈ میں تبدیلی کرنا پڑے، نالائق کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا وقت آگیاہے۔اگر یہی ٹیم برقرار رہی تو پھر انٹرنیشنل لیول پر سری لنکن کرکٹ کا وجود ہی خطرے میں پڑ جائے گا۔ دوسری جانب کپتان انجیلو میتھیوز نے خراب کارکردگی پر مایوسی تو ظاہر کی مگر سیٹ ہونے کیلیے مزید وقت دینے کی درخواست بھی کی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے گذشتہ چند ماہ کافی مایوس کن رہے ہیں، ہم نے اپنے شائقین اور ہموطنوں کو مایوس کیا۔
، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس پر کافی مایوس ہیں، اب ہم صرف یہ کرسکتے ہیں کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ کھڑے رہیں اور ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں اور انھیں اپنی جگہ بنانے کیلیے 6 ماہ کا وقت دیں۔