سانحہ لاہور پر اداکاروں کاشدید افسوس کا اظہار

سانحہ لاہور پر اداکاروں کاشدید افسوس کا اظہار
 سانحہ لاہور پر اداکاروں کاشدید افسوس کا اظہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سانحہ لاہور پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔اس سانحے پر پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل اداکارہ و ماڈل میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے اس المناک سانحہ پرغم و رنج کا اظہار کیاہے ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اداکارہ میگھا نے اس سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صائمہ کا کہنا ہے کہ پارک میں بچے جھولے جھول رہے تھے، آخر کوئی اتنا ظلم کیسے کر سکتا ہے۔سٹار میکر جرار رضوی اور سید نورنے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر دکھ کا اظہار کیا۔اداکارہ و ماڈل لیلیٰ اور اداکارہ نیلم منیرنے بھی لاہور اور پاکستان کے لیے دعائیں کیں۔پروڈیوسر و غزل گائیک سلیم بزمی ،حاجی عبد الرزاق،رزکمالی،سونو علی،قیصر ثناء اللہ،چوہدری اعجاز کامران،شگفتہ اعوان،محمد حیات سیف ،عباس باجوہ نے بھی اس حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلوکار ظفر اقبال نیو یارکرنے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اداکار غلام محی الدین ، راشد محمود ، حمیرا چنا ، خو ظفر عباس ،شبو،پروڈیوسرشوکت چنگیزی نے بھی سانحہ لاہور پرکہا کہ پاکستان قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

مزید :

کلچر -