جنوبی کوریا‘فوجی رومانس پرمبنی ڈرمہ ’ ’ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ ‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

جنوبی کوریا‘فوجی رومانس پرمبنی ڈرمہ ’ ’ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ ‘نے مقبولیت کے ...

  

سیول (این این آئی)کورین ٹی وی ڈرامے ایشیا میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں لیکن فوجی رومانس پر مبنی ڈرامہ’ ’ڈیسنڈینٹس آف دا سن‘ ‘یعنی شمسی النسل نے مقبولیت کی نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔اس ٹی وی ڈرامے کی ایک مداح مز دائی نے جو بیجنگ کی رہائشی ہیں نے بتایا کہ یہ شو میرے تمام خیالی پیکروں پر پورا اترتا ہے۔ یہ مجھے اس احساس سے ہمکنار کرتا ہے جو آّپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی کے عشق میں گرفتار ہوں۔اس ڈرامے میں ایک فوجی اور ایک سرجن کے درمیان کے رشتے کو دکھایا گیا ہے اور اس خطے میں اس کے لاکھوں مداح ہیں۔16 قسطوں پر مبنی یہ سیریل فروری میں جنوبی کوریا کے ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا تھا اور اسے چین میں بھی ویب پر دکھایا جا رہا ہےاور غیر قانونی طور پر یہ کئی دیگر علاقوں میں بھی دستیاب ہے۔اس میں کوریائی ڈرامے کے تمام مسالے موجود ہیں جیسے الجھے ہوئے پلاٹ، سرکردہ اداکار، شاندار محل وقوع یا لوکیشن وغیرہ۔اس ڈارمے کے بارے میں سنگاپور کے ایک اخبار نے لکھا کہ ’اس میں ایک خاتون سرجن ہے جس کو پہلی دنیا کے مسائل ہیں اور جس کی تنخواہ فاؤ سٹار ہے۔ اس کے پاس ایک پراسرار شخص ہے جو اس کی زندگی کے اہم لمحات میں اسے چھوڑ کر جاتا رہتا ہے اور پھر کسی کسی موقعے پر واپس آتا رہتا ہے۔فوجی تھیم جنوبی کوریا کے سماج میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وہاں فوجی ڈیوٹی ہر نوجوان کے لیے ضروری ہے۔اور اسی وجہ سے چینی سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جبری بھرتی کے لیے اچھی تشہیر ہے جس سے جنوبی کوریا کے قومی جذبے اور اشتراکی کلچر کا اظہار ہوتا ہے۔‘ اخبار نے یہ اشارہ دیا کہ چین میں بھی ایسے سیریل بننے چاہیے۔جنوبی کوریا میں اس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں یہاں تک کہ صدر پارک گوین ہائی نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے جنوبی کوریا کی ثقافت کو پھیلنے اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کلچر -