جوکووچ میامی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جوکووچ میامی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میامی (آن لائن) سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہسپانوی ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر تیسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے پرتگال کے جاسوسا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6۔4 اور 6۔1 رہا۔ایک اور میچ میں فرانس کے لیوکاس پاؤلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ڈیوڈ فیرر کو 6۔7(1۔7)، 7۔6(7۔4) اور 7۔5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔فرانس کے گیل سیمون نے سخت مقابلے کے بعد 6۔3، 6۔7(4۔7) اور 6۔3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔