بیجنگ،فیشن ویک میں دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش31 مارچ تک جاری

بیجنگ،فیشن ویک میں دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش31 مارچ تک جاری

بیجنگ(نیٹ نیوز) بیجنگ میں24 ویں سالانہ مرسڈیز بینزفیشن ویک میں موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش جاری ہے۔رنگا رنگ فیشن ویک میںْ/17 2016 کے فیشن رجحانات پر مبنی ملبوسات میں اسٹائل اور رنگوں کی چناؤمیں خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہے۔فیشن ڈیزائننگ میں قدم رکھنے والے نئے ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے چاہنے والے افراد نے جی بھر کر داد دی۔دلکش رنگوں کی حامل اسکرٹس ، میکسی، کوٹ اورشرٹس کی کلیکشن سے سجا 24واں سالانہ مرسڈیزبینز فیشن ویک31مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید : کلچر