امپائرز کی جانب سے نادار بچوں کے علاج کیلیے 10ہزار ڈالر کا عطیہ

امپائرز کی جانب سے نادار بچوں کے علاج کیلیے 10ہزار ڈالر کا عطیہ

  

چنائی( آن لائن ) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائرز نے ایک تقریب میں غیر مراعات یافتہ بچوں کی طبی سہولتوں کے لئے دس ہزار ڈالر ز عطیہ کئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی پینل پر مشتمل امپائرز کی چنائی میں غیر مراعات بچوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت ۔بچوں کو طبی سہولیات کے فقدان پر امپائرز نے بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی طرف سے دس ہزار ڈالرز کا عطیہ کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -