بالی وڈ فلم ’’باغی ‘‘کا ڈانس نمبر جاری کر دیا گیا

بالی وڈ فلم ’’باغی ‘‘کا ڈانس نمبر جاری کر دیا گیا

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’باغی‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر د ی گئی ہے۔ گانے کا نام ہے لیٹس ٹاک اباوٹ لو جیسے نیہا ککڑ اور منج نے گایا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی رفتار اور صابر خان نے ترتیب دی ہے۔یہ گانا فل ٹائم پارٹی سونگ ہے جس میں دونوں اداکاروں نے ڈانس کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ساجد ناڈیا والا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں بہترین اداکاری کے لئے انہوں نے سخت ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شردھا کپور، سدھیر بابو اور پارس ارورا بھی شامل ہیں۔فلم 29 اپریل کو سنیما گھرو ں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -