ڈریسنگ روم سے تولیے چوری ہونے کا انکشاف

ڈریسنگ روم سے تولیے چوری ہونے کا انکشاف

موہالی (آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی 20 کے موقع پر تمام ٹیموں کو ڈریسنگ روم میں برانڈڈ تولیے فراہم کئے ہیں اور تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تولیے اپنے ساتھ ہوٹل لے جانے سے گریز کریں۔ ماضی میں تولیوں پر آئی سی سی تحریر ہوتا تھا۔ اکثر کھلاڑی میچ کے بعد تولیے سوونیئر کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے۔ البتہ اب انہیں روک دیا گیا ہے۔ یہ احکامات ڈریسنگ روم سے تولیے چوری ہونے کی شکایات کے بعد دیئے گئے ہیں۔ تولیوں کی چوری کے واقعات ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی سامنے آئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی