جلد فلم’’رستم ‘‘میں نظر آؤں گی، الیانا ڈی کروز

جلد فلم’’رستم ‘‘میں نظر آؤں گی، الیانا ڈی کروز
 جلد فلم’’رستم ‘‘میں نظر آؤں گی، الیانا ڈی کروز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ ان کی فلم’’ہپی اینڈنگ‘‘ان کے کیرئیر کا اختتام نہیں ہے،انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے پرستاروں کو جلد فلم’’رستم‘‘میں نظر آئیں گی۔بھارتی فلمی ذرائع کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ فلم رستم میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی اور فلم اس سال 12اگست کو ریلیز ہو گی۔27 سالہ الیانا نے کہا کہ فلم رستم کے ڈائریکٹر ٹینو سریش ڈیسائی ہیں اور اس فلم کو لے کر وہ بہت پر جوش ہیں۔الیانا کی آخری فلم ’’ہپی اینڈنگ‘‘ تھی جس میں ان کے ہیرو سیف علی خان تھے۔

مزید :

کلچر -