بھارت کے 63 ویں قومی ایوارڈز امیتابھ بہترین اداکار ،کنگنا رناوت بہترین اداکارہ قرار

بھارت کے 63 ویں قومی ایوارڈز امیتابھ بہترین اداکار ،کنگنا رناوت بہترین ...
 بھارت کے 63 ویں قومی ایوارڈز امیتابھ بہترین اداکار ،کنگنا رناوت بہترین اداکارہ قرار

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن نے بھارت کے 63 ویں قومی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین اداکار جبکہ کنگنا رناوت نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’’ پیکو‘‘ میں اداکاری پر جبکہ کنگنا رناوت کو ’’ تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ میں اداکاری پر دیا گیا۔ تقریب میں سنجے لیلہ بھنسالی کو فلم باجی راؤ مستانی پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین فلم ’’ باہو بلی ‘‘ کو بیسٹ فلم قرار دیا گیا۔ ایوارڈ کے حق دار قرار دینے کے حوالہ سے شفارشات ڈائریکٹر رامیشن سپی اور ڈائریکٹر ستیش کوشک نے تیار کیں۔

مزید :

کلچر -