ماہ نور کا خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں شکرانے کے نوافل اور صدقہ

ماہ نور کا خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں شکرانے کے نوافل اور صدقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اداکارہ ماہ نور نے خوفناک حادثے میں جان بچنے پر شکرانے کے نوافل ادا کئے اور صدقہ بھی دیا ۔ ماہ نوراپنی والدہ کے ہمراہ حضرت بی بی پاکدامن کے مزار پر حاضری دینے اور نیاز تقسیم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ گنگا رام ہسپتال کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود ماہ نور اور اس کی والدہ محفوظ رہیں اور کوئی راہگیر بھی حادثے میں زخمی نہیں ہوا ۔ اس سے ایک روز قبل بھی ماہ نور کی گاڑی کا ٹائر اسی طرح پھٹا تھا ۔گزشتہ روز حادثے کے بعد ماہ نور نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور اپنی اور والدہ کی جان پچنے پر کالے بکرے کا صدقہ بھی دیا ۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ دو روز میں دو بار گاڑی کا ٹائر پھٹنا باعث حیرت ہے مگر میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے خوفناک حادثے میں محفوظ رکھا ۔ اس میں میرے والدین کی دعاؤں کے ساتھ پرستاروں کی دعائیں بھی شامل تھیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -