غلط طریقے سے حاصل کیا گیا نام اور مقام جلد ختم ہو جاتا ہے،میگھا

غلط طریقے سے حاصل کیا گیا نام اور مقام جلد ختم ہو جاتا ہے،میگھا

معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر میگھا نے کہا ہے کہ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔وہ گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے موجودہ دورمیں شوبز سرگرمیاں ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہیں ۔میگھا نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2