ریلوے کا لونیوں میں مچھر مار سپرے نہ ہو سکا ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

ریلوے کا لونیوں میں مچھر مار سپرے نہ ہو سکا ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)موسمی تبدیلی کے باعث ریلوے کالونیوں میں ڈینگی سپرے نہ ہو سکا ،رہائشی کالونیوں میں ڈینگی لاروے کی افزائش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ریلوے کالونیوں میں سے مختلف جگہوں پر اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے پانی کھڑا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہونے لگا۔رہائشی کالونیوں میں گھروں کے باہر بھی صفائی کا نظام انتہائی ناقص ہونے وجہ سے مکین پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف نالیوں اور کھلی جگہوں پر مچھروں کی بہتات ہے ۔اس حوالے سے بوگی روڈ،وائرلیس کالونی ،گڑھی شاہواور دیگر کالونیوں کے رہائشیوں نے ’’روز نامہ پاکستان ‘‘کو بتایا کہ محکمہ ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کے زیر استعمال گھر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں اور صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے جس وجہ سے جگہ جگہ مچھروں کے ڈیرے ہیں اور ان کے بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے سے افسران کے زیر استعمال گھروں پر توجہ دیتا ہے لیکن چھوٹے ملازمین کے زیر استعمال گھروں پر توجہ نہیں دی جا رہی۔دوسری طرٖف جہاں ریلوے کالونیوں سے اوورنج لائن ٹرین گزر رہی ہے وہاں پانی کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کسی قسم کا تعاو ن نہیں کر رہا ۔یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ محکمہ ریلوے کی کالونیوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا انکشاف بھی ہو اہے۔اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا کہ رہائشی کالونیوں میں ڈینگی سپرے اور صفائی کو یقینی بنایا ڈویژنل میڈیکل آفیسر کی ذمہ داری ہے جس کو باور کروایا جائے گا کہ کالونیوں میں ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -