گلشن اقبال پارک بم دھماکہ قومی سانحہ ہے،رانا محمد اقبال خان

گلشن اقبال پارک بم دھماکہ قومی سانحہ ہے،رانا محمد اقبال خان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس حملے کو قومی سانحہ قرار دیا۔رانا محمد اقبال خاں نے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں اور پارکوں میں بے گناہ بچوں اور معصوم شہریوں پر خودکش حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملا کر دم لیں گے ۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارسپیکر چیمبرز میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام بھی دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک افراد کی نشان دہی کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -