امن و امان کے لئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہو گا،ثمینہ خالد گھرکی

امن و امان کے لئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہو گا،ثمینہ خالد گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے گلشن اقبال پارک بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پاکستان دشمن عناصر دہشتگردانہ کارروائیوں کے زریعے وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے شہر لاہور کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -